گورکھپور(نامہ نگار)کرانہ کاروبار ی کو طمنچہ دکھا کر بدمعاشوںنے ۳۶ ہزارروپئے لوٹ لئے ۔کاروباری دکان بند کرنے کے بعد ٹیمپو سے گھر واپس آرہاتھا۔کاروباری نے لوٹ کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے۔موصولہ خبر کے مطابق بڑہل گنج علاقہ کے بیلا پارگائوں کاباشندہ اکھیلانندکی جھومیلابازار میںکرانہ کی دکان ہے گزشتہ شب وہ دکان بند کرنے کے بعد ٹیمپو سے گھر واپس آرہاتھا۔دوموٹرسائیکلوں پر سوارچھ بدمعاشوں نے ٹیمپوکو روک کر ڈرائیور سے چابی چھین لی اورٹیمپومیں بیٹھی ہوئی سواری کو طمنچہ دکھاکر خاموش رہنے کا انتباہ دیا بدمعاشوںنے اکھیلانند سے ۳۶ہزار روپئے لوٹ لئے اورفرار ہوگئے ۔ اکھیلانند نے واردات کی اطلاع پولیس کو دے دی ہے پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔