سدھارتھ نگر(نامہ نگار) : موہانہ تھانہ علاقہ کے یوسف پور میں کرانے کی دکان میں گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے دکان کے پیچھے کی دیوار میں نقب زنی کرکے تقریباً ۵۰۰۰۰؍ہزار کا کرانے کا سامان اور ۵۰۰۰؍ہزار روپئے نقد چوری کرلئے۔خبرکے مطابق کرانہ کاروباری اَمت کمارچورسیا ولد وجے پرکاش چورسیا ساکن موضع رام پور، ٹولہ بھاری، سدھارتھ نگر ،یوسف پور چوراہے پر کرانہ کی دکان ہے۔ گذشتہ شب نامعلوم چوروں نے اس کی دکان کے پیچھے دیوار میں نقب زنی کرکے کرانہ کا سامان اور نقدرقم سمیت تقریباً ۵۵۰۰۰؍ ہزار روپئے کاسامان چوری کرلیا۔ دکان دار نے صبح دکان پر پہنچ کر جب یہ واردات دیکھی تو حیران رہ گیا اور فوراً ہی اس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی۔