کراچی ،دہلی اور قرب و جوارسمیت سندھ اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت7.7ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے جھٹکے دو منٹ تک محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے خوفزدہ لوگ ورد کرتے ہو ئے دفاتر اور گھروں سے باہر آگئے
جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں کراچی،حیدر آباد ،لاڑکانہ ،تربت ،گوادر ،کوئٹہ ،سبی ،خضداراور گردونواح کے علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کا مرکز زیر زمین10کلو میٹر خضدار سے 120کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
کوئٹہ کے ضلع آواران میں زلزلے کے بعد مکانات کے ملبے تلے دبی مزید 8 لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد آوارن میں ہلاکتوں کی تعداد٤٥ ہلاک ہوگئی ۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق زلزلے کے بعد ضلع آواران میں کئی کچے مکانات کونقصان پہنچا ہے، زلزلے سے مواصلاتی نظام شدیدمتاثر ہوا ۔ علاقے میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کام میں مصروف ہیں۔زلزلے سے گرن