کراچی:انچولی کے علاقے میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں بچے سمیت 9 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے۔دونوں دھماکے انچولی کے علاقے میں واقع چائے کے ہوٹل کے باہر ہوئے جس کے نتیجے میں بچے سمیت 9 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے،
دھماکے انتہائی زور دار تھے جن کی آواز دور دراز علاقوں تک سنائی دی اور ان سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی دکانیں اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔د
ھماکوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی جبکہ علاقے کی بجلی معطل ہونے کے باعث بھی امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق دونوں دھماکوں میں دھماکا خیز مواد موٹر سائیکلوں میں نصب کئے گئے تھے جبکہ دھماکوں میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج جبکہ شیعہ علما کونسل نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔