کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آستانہ زندہ پیر کے نام سے مشہور مزار پر حملےکے نتیجے میں آستانے میں موجود 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی کراچی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق حملہ آور 4 تھے جو کہ موٹر سائیکل پر آئے اور مزار پر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں انتہا پسند عناصر کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔
ایک اور شخص ‘فرقہ وارانہ’ حملے میں ہلاک
دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک جنرل اسٹور کے دکاندار کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق سید عرفان زیدی نامی شخص کا قتل ممکنہ طور پر فرقہ ورانہ ہے، قتل کے وقت مقتول اپنی دوکان بند کر کے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی ویسٹ کراچی فیروز شاہ نے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔