کراچی…برصغیر پاک وہند میں شادی کا سیزن ہر موسم پر حاوی ہوتا ہے۔ خوب سے خوب تر اور بہتر سے بہترین عروسی لباس ہماری ثقافت اور روایت کاحصہ بن چکا ہے۔ کراچی میں آئی نت نئی فیشن ملبوسات کی کلیکشن اور وہ بھی خاص طور پر دلہنوں کیلئے۔مشرق میں شادی کی رسومات اور پہناوے الگ ہی شناخت، خوبصورتی اور کشش رکھتے ہیں جبکہ دلہن کاجوڑااب روایت و ثقافت سے ہٹ کر فیشن کی دنیامیں بھی اہم مقام حاصل کرچکا ہے۔ اسی سلسلے میں کراچی میں ہوئی برائیڈل کلیکشن کی نمائش۔اس موقع پر فیشن ڈیزائنرسارہ شاہجہاں کا کہنا تھا کہ دلہن کے جوڑوں کے مخصوص رنگ سرخ کے علاوہ نارنجی، گلابی، ہرا اور دوسرے رنگوں نے قوس قزح کے رنگ بھر دیے ہیں۔برائڈل کلیکشن کے شو میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شادی کا موقع یادگار دن اور شادی میں توجہ کی مرکز دلہن اور عروسی لباس پر خواتین کی نگاہیں نہ جمیں ایسا کہاں ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین برائیڈل کلیکشن میں موجودملبوسات کو ہر پہلو سے دیکھتی رہیں۔