اسلام آباد، 6 نومبر: پاکستان کے سبز کراچی میں پیر سے جاری تشدد کے واقعات میں اب تک کم از کم 20 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
میڈیا کی اطلاعات کے مطابق پیر کو کراچی کے مختلف حصوں میں نو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے 11 لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی سرکار نے انتہاپسندوں پیشہ ور قاتلوں، اغواکاروں اور جبری وصولی کرنے والوں کے خلاف ستمبر سے زوردار مہم چلا رکھی ہے۔ اسی وجہ سے مختلف گروپ انتقاماً تشدد کی وارداتیں کررہے ہیں۔