کینبرا ۔ ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز سلامی بلے بازنے آج یہاں زمبابوے کے خلاف 215 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر بہت سے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ زمبابوے ٹیم کواہم مقابلے میں289رن پر سمیٹنے کے بعدڈکورتھ لوئس نظام کے تحت73 رن سے شکست دی۔ وہیںگیل ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری جڑنے والے چوتھے اور ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ کرنے والے پہلے بلے باز بنے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرلون سیموئلس کے ساتھ مل کر ون ڈے میں کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت کا 16 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑا۔وہیںویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے میچ سے پہلے بس کہا ہی تھا کہ گیل کا بلاجلدہی چلنے والاہے اور وہ دھماکہ کرنے کے لئے تیار ہیں تو اگلے ہی دن منگل کو زمبابوے کے خلاف طوفانی بلے باز گیل 215 نے عالمی کپ کی پہلی ڈبل سنچری ٹھوک کیریبین ٹیم کو دو وکٹ پر 372 کے ابھی تک کے سب سے بڑے اسکور پر پہنچا دیا۔ویسٹ انڈیز نے پول بی مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور گیل نے رنز کی برسات کرتے ہوئے 50 اوور میں دو وکٹ پر ٹیم کے اسکور کو 372 پر پہنچا دیا۔ عالمی کپ میں ابھی تک کسی ٹیم کا یہ سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ گیل ورلڈ کپ 2015 میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔ اس کے علاوہ ون ڈے میں یہ ان کا سب سے بہترین مظاہرہ ہے۔گیل نے اپنی شاندار اننگ میں 147 گیندوں میں 10 چوکے اور 16 چھکے لگا کر 215 رن بنائے جبکہ مارلون سیمئلس نے بھی سنچری ٹھونکی اور 156 گیندوں میں 11 چوکے اور تین چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 133 رنز بنائے اور اپنی آٹھویں سنچری ٹھونکی۔ دلچسپ یہ ہے کہ سیموئلس کا بھی یہ ون ڈے کا بہترین مظاہرہ ہے۔ اس سے پہلے گیل کا ون ڈے میں سب سے بہترین اسکور ناٹ 153 جبکہ سیموئلس کا ناٹ آئوٹ126 رن تھا۔گیل کا مظاہرہ ہر لحاظ میں غیر معمولی ہے اور انہوں نے اپنی اس اننگ میں کئی ریکارڈ بھی توڑے۔ انہوں نے تقریبا ہر کونے میں چھکے اڑائے۔ گیل نے اپنے 50 رن 51 گیندوں میں جبکہ 100 رنز 105 گیندوں میں پورے کئے جبکہ سیموئلس نے 143 گیندوں میں 100 رنز پورے کئے۔دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 372 رنز کی شراکت کی جو عالمی کپ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے پہلے یہ حصولیابی سابق ہندوستانی کرکٹرز راہل دراوڑ اور سوربھ گنگولی کے نام تھی جنہوں نے 26 مئی 1999 ورلڈ کپ کے دوران سری لنکا کے خلاف 318 رنز کی شراکت کی تھی۔ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں گیل اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس معاملے میں ہندوستان کے روہت شرما 264 رنز کے ساتھ پہلے اور وریندر سہواگ ۔219 رنز۔ دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈبل سنچری لگانے والے وہ پہلے غیر ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔گیل کے ون ڈے کیریئر کی یہ 22 ویں سنچری ہے جبکہ ویسٹ انڈیزکی جانب سے وہ سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ گیل کے نام 263 میچوں میں 9081 رنز ہو گئے ہیں جس میں 22 سنچری شامل ہے جبکہ ان کے بعد کیریبین ٹیم کے برائن لارا ہے جن کے نام 295 میچوں میں 19 سنچری ہے۔گزشتہ کافی وقت سے فارم کو لے کر تنقید کا شکار بنے گیل نے اپنے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور بنانے کے ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ دو برسوں سے چل رہی خراب فارم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ گیل نے سال 2013 کے بعد سب سے بڑی 215 رن کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے آخری بار 28 جون 2013 کو سنچری لگائی تھی۔ گیل نے سری لنکا کے خلاف 109 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔35 سالہ کیریبین بلے باز کا یہ ون ڈے میں سب سے تیز ڈبل سنچری ہے اور اس معاملے میں انہوں نے ہندوستانی بلے باز وریندر سہواگ کے ریکارڈ کو توڑا جنہوں نے 140 گیندوں میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔ گیل نے 138 گیندوں میں اپنے 200 رن پورے کئے جس میں نو چوکے اور 16 چھکے شامل تھے۔میچ میں تقریبا ہر کونے میں چھکے اور چوکے لگا کرزمبابوے کے گیند بازوں کی پٹائی کر چکے گیل کا وکٹ آخر کار اننگز کی آخری گیند پر گرا اور ہیملٹن مساکدجا نے ایلٹن چگبرا کے ہاتھوں گیل کو آؤٹ کران کی ڈبل سنچری کی یادگار اننگز کو ناٹ آؤٹ رہنے سے محروم کیا۔ انہوں نے 6۔2 اوور میں 39 رن پر ایک وکٹ لیا۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے اپنا وکٹ اوپنر ڈیون اسمتھ کی شکل میں گنوایا۔ اس وقت ٹیم اور اسمتھ دونوں ہی صفر پر تھے۔ لیکن اس کے بعد گیل اور سیموئلس نے اکیلے دم پر ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ شراکت کر اسکور کو 372 پر پہنچا دیا۔ اسمتھ کا وکٹ تناشے پینیگارا نے لیا۔ انہیں نو اوور میں 82 رن دے کر ایک وکٹ ملا۔