کرشمہ کپور اور ان کے شوہر سنجے کپور نے باہمی رضامندی سے قانونی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور طلاق کی عرضی داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے کرشمہ کپور باندرہ فیملی کورٹ پہنچیں ۔ پرنسپل جج لکشمی راؤ کی کورٹ میں تین گھنٹے تک چلی سماعت کے بعد کرشمہ اور ان کے شوہر نے اپنے تمام اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ، جن میں ان کے بچوں سمائراکیان راج کپور کی ذمہداری بھی شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق کرشمہ کپور نے اپنے بچوں کی ذمہ داری کا حق سنجے کو دینے کی اجازت دے دی ہے ۔ اس جوڑے کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ انہوں نے طلاق کی عرضی کچھ وقت پہلے ہی دے دی تھی لیکن انہوں نے اس بات کو میڈیا سے چھپا کر رکھا ۔ اس دوست نے کہا ، ‘ اچھی بات یہ ہے کہ ان دونوں کو احساس ہو گیا کہ جنگ کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے اور بہتر ہے کہ وہ سنجے کے درمیان ان بن کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں سے بحث میں تھیں ۔ لیکن اس خبر پر تب مہر لگ گئی جب 19 مئی کو سنجے نے بچوں کی کسٹڈی کے لئے درخواست داخل کی ۔کرشمہ اور سنجے کی شادی 29 ستمبر 2003 کو ہوئی تھی ۔ ان کی بیٹی سمائرا 11 مارچ 2005 کو پیدا ہوئی تھی جبکہ ان کے بیٹا کیان کی پیدائش 12 مارچ 2010 کو ہوا تھا ۔ بیٹے کی پیدائش کے فورا بعد کرشمہ اپنے بچوں کے ساتھ ممبئی اپنی اپنی ماں ببتا کے گھر آ گئیں اور تب سے وہیں رہی تھیں ۔کرشمہ اور سنجے نے اس بارے میں کوئی رد عمل نہیں دی ہے ۔