ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے پہلے شوہر سجنے کپور سے طلاق کے کچھ روز بعد ہی دوسری شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی کرشمہ کپور نے اپنے پہلے شوہر سنجے کپور سے طلاق کے کچھ ہی روز بعد ایک نامور فارما سوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندیپ توشنی وال سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ کرشمہ اور سندیپ کی ملاقات دونوں کے قریبی دوستوں کے ذریعے ہوئی اورسندیپ بھی اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔ دوسری جانب کرشمہ کے پہلے شوہر سنجے کپور کے بارے میں بھی اس قسم کی اطلاعات ہیں کہ وہ پریا سچ دیو نامی خاتون سے جلد شادی کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان اختلافات کے بعد چند روز قبل ہی طلاق کے معاملے پر ہونے والے اختلافات طے پائے تھے۔وہیں دوسری طرف بالی ووڈ کی کئی جوان اداکارائیں جو ذاتی زندگی میں ماں بن گئی ہیں اپنے حق کے لئے ان دنوں عدالت کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہیں ان میں ایک فلمی ، سوزین روشن، چترانگدا سین اور ریا پلائی شامل ہے۔ریا پلائی سنجے دت کی سابق بیوی کو اپنے لیوان ریلیشن والے شوہر لینڈرپیس سے ہوئی بیٹی آئنہ 8 سالہ کی کسڈی کا مقدمہ لڑنا پڑ رہا ہے۔ اپنے رشتہ کا آگے عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے یہ دیکھنا ہوگا سوزین روشن اور ان کے شوہر ریتک روشن میں طلاق کے کاغذات مکمل ہوچکے ہیں۔ ان کے بچے ریحان اور ردھان کی کسٹڈی ماں کو ملے گی یا باپ کو سوال ہے کہ دونوں یہی چاہتے ہیں۔ بچے ان کے ساتھ رہے چترانگدا سنگھ بھی اپنے شوہر جیوتی رندھاوا سے علیحدگی کے لئے عدالت پہنچ گئی ہیں۔ یہاں بھی وہ اپنے بیٹے زور آور کو حاصل کرنے کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔ یعنی کئی بالی
ووڈ کی اداکارہ مائیں عدالت کی دہلیز پر کھڑی ہیں۔