لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کرشنا نگر پولیس نے بند گھروں میں چوری کرنے والے پانچ شاطر چوروںکو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے چوری کا سامان فروخت کر کے جمع کئے گئے ۵۳ ہزار روپئے جمع کئے ہیں۔ وہیں کرشنا نگر پولی
س نے گینگسٹر کے معاملہ میں فرار چل رہے دو بدمعاشوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انسپکٹر کرشنا نگر وکاس پانڈے نے بتایا کہ گزشتہ شب سبزی منڈی چوراہے پر واقع آشر م کے نزدیک پولیس کی ایک ٹیم نے پانچ شاطر چوروں کرشنا نگر کے سندن لودھی، ونود کمار، امت پال، آشیانہ کے اجے اور سورج کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ۳۰۱۰۵ ؍روپئے برآمد کئے ہیں۔ ملزمان نے کرشنا نگر اور آشیانہ علاقہ میں کئی گھروں میں چوری کرنے کی بات قبول کی ہے۔ چوروں نے چوری کے زیورات چار باغ کے نزدیک فروخت کرنے کی بات بھی قبول کی۔ وہیں کرشنا نگر پولیس نے بنتھرا میں درج یو پی گینگسٹر ایکٹ کے معاملہ میں فرار چل رہے بنتھرا کے کنچن پٹیل اور سنیل شرما کو فنکس مال کے نزدیک سے گرفتار کیا۔ ملزم کنچن ، سنیل سمیت پانچ افراد کے خلاف گروہ بناکر مجرمانہ واردات انجام دینے کے معاملے درج ہیں ۔