ٹرومسو۔گرینڈماسٹر کرشنن ششی کرن نے 41 ویں شطرنج اولمپیاڈکے دسویںراؤنڈمیں ہندوستانی ٹیم کو جرمنی کے خلاف 2.5-1.5 سے جیت دلا کر ہندوستان کی پوڈیم پر پہنچنے کی امید برقرار رکھی۔ششی کرن کی لوی دیتیر ے کے خلاف
48 چالوں میں ریکارڈ کامیابی سے نہ صرف ہندوستان کے بہترین نتائج حاصل کرنے کی امید میں اضافہ ہوا بلکہ اس سے اس کا پہلی بار تمغہ حاصل کرنے کا دعوی بھی مضبوط ہو گیا۔کبھی رومانیہ کی طرف سے کھیلنے والے سفید موہروں سے کھیل رہے تھے لیکن ششی کرن نے صبر سے کام لیا اور اپنے سے زیادہ درجہ بندی والے مخالف کو شکست دے کر ہندوستان کو اہم جیت دلائی۔ہندوستانی کھلاڑی کو آخر میں ایک اضافی پیادہ ہونے کا فائدہ ملا۔گرینڈماسٹر نیگی نے سب سے اوپر کی بورڈ پر سیاہ موہروں سے کھیلتے ہوئے گرینڈماسٹر ارکادج نادستچ کو ڈرا پر روک دیا۔نیگی اپنی لے میں نہیں دکھائی دے رہے تھے لیکن وہ ہندوستان کو نصف پوائنٹس دلانے میں کامیاب رہے۔اچھی فارم میں چل رہے سیترمن نے جارج مکیر کو برابری پر روکا جبکہ چوتھے بورڈ میں بی ادھبان نے ڈیوڈ برامٹج سے ڈرا کھیلا۔ اب جب کہ صرف ایک دور کا مقابلہ بچا ہوا تب ہندوستان مشترکہ تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے اور سونے پر سہاگا یہ ہے کہ اسے آخری دور میں ازبکستان کی کمزور ٹیم سے بھڑنا ہے۔اس درمیان چین نے نویں راؤنڈ تک اوپر رہے فرانس کو شکست دے کر 17 پوائنٹس کے ساتھ ایک برتری حاصل کر لی ہے۔ہنگری نے رومانیہ کو شکست دی اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان کے علاوہ فرانس، یوکرین ، روس، امریکہ، ازبکستان ، اجربیجان اور پولینڈ برابر 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آخری دور کا ڈرا بھی ہندوستان کے حق میں دکھائی دیتی ہے جس میں پولینڈ کو چین سے، ہنگری کو یوکرین سے، روس کو فرانس سے جبکہ اجربیجان کو امریکہ سے بھڑنا ہے۔اگر ان میں سے کچھ میچ ڈرا رہتے ہیں اور ہندوستانی ٹیم ازبکستان کو ہرا دیتی ہے تو وہ پہلی بار پوڈیم پر پہنچنے میں کامیاب رہے گی۔خاتون طبقے میں ہندوستانی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو 3.5-0.5 سے ہرا دیا جس سے وہ دسویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ہریکانے مونیکا سیپس کو، ایشا کاروڈے نے گڈلا کیناڈج کو اور پدمنی راوت نے شکست دی ۔تانیا سچدیو نے حالانکہ باربرا ہنڈ سے ڈرا کھیلا۔ ہندوستا نی کھلاڑیوں میں پدمنی نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے آٹھ میں سے 7.5 پوائنٹ حاصل کئے ہیں اور وہ پانچویں بورڈ پر ذاتی طلائی تمغہ کی دوڑ میں ہیں۔سب سے اوپر کی بورڈ پر یوکرین نے روس کو 2.5-0.5 سے ہرا کر اس فتح مہم پر روک لگائی۔روس اگرچہ 18 پوائنٹس لے کر اب بھی سب سے اوپر پر ہے اور اس نے آخری دور سے پہلے چین اور یوکرین پر ایک پوائنٹس کی برتری بنا رکھی ہے۔وہیں دوسری جانب ہندوستانی پہلوانوں نے کروشیا کے جاگریب میں اختتام جونیئر کشتی عالمی چمپئن شپ میں ایک چاندی اور دو کانسے سمیت تین تمغے حاصل کئے ہیں۔سرکاری معلومات کے مطابق جونیئر ورلڈچمپئن شپ میں ہندوستان کی رتو فوگاٹ نے خواتین کے 44 کلوگرام فری اسٹائل طبقے میں دوسرے مقام پر رہتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ممتا نے 48 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں تیسرے مقام پر رہتے ہوئے ملک کے لیے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔چمپئن شپ کے آخری دن پروین نے مردوں کے 84 کلوگرام طبقے میں تمغہ حاصل کیا۔پروین نے یوکرائن کے راج جافرین کو 4..2 سے شکست کر کانسے کا تمغہ جیتا۔اس سے پہلے سیمی فائنل میں ایران کے اریزانے پروین کو 10..0 سے ہرایا تھا۔ہندوستانی خواتین چمپئن شپ کی ٹیم مقابلے میں 21 پوائنٹس لیکرنویں مقام پر رہی جبکہ جاپان ترین 57 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ،روس 46 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔اجربیجان 33 پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر رہا۔مردوں کے فری اسٹائل طبقے میں ہندوستانی ٹیم 12 پوائنٹس لے کر 11 واں مقام حاصل کر پائی۔ وہیں ہندوستان کے کش کمار نے نمیبیا میں چل رہی عالمی جونیئر اسکویش کے ذاتی مقابلے میں کل یہاں کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کش نے ملائیشیا کے ڈیرین چان کو صرف 27 منٹ میں براہ راست گیمز میں 11-3، 11-4، 11-7 سے شکست دی۔اس سے پہلے کش نے اسپین کے ایڈمن لوپیز مولکر کو 11-6، 11-4، 11-8 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ایک اور ہندوستانی کو اگرچہ تیسرے دور میں مصر کے سلیمان کے ہاتھوں11، 4-11، 2-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔