لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کاکوری علاقہ میں ٹرک کے کلینر کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ خبر کے مطابق ہردوئی کے دولت یار پور کا باشندہ مہیش (۲۱) ٹرک کلینر تھا۔ مہیش ٹرک ڈرائیور راج کمار کے ساتھ ٹرک لیکر لکھنؤ جا رہا تھا۔ ٹرک ڈرائیور نے شفاء نرسنگ ہوم کے قریب ٹرک کو سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا۔اسی دوران کلینر مہیش ٹرک کی چھت پر چلاگیا اور رسی کھولنے لگا لیکن ٹرک کے اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار پر اس کا ہاتھ پڑ گیا جس کی وجہ سے مہیش کرنٹ کی زد میں آگیا اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور راج کمار نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔