لکھنؤ(نامہ نگار)سروجنی نگر علاقہ میں ایک گھر میں کام کرنے گئے مزدور کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ واردات کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس نے مزدور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ اناؤ کے تھانہ حسن گنج کے بہرولی کا رہنے والا و سروجنی نگر کے ملاحی کھیڑا میں رہ کر ۲۵سالہ رام داس مزدوری کرتا تھا منگل کی صبح جب وہ اموسی روڈ واقع گنگا نگر میں ٹھاکر پرساد کے گھر میں ٹھیکیدار کے کہنے پر کام کرنے گیا تھا اسی دوران اچانک رام داس
کو اچانک کرنٹ لگ گیا۔ اسے بارہ بروا واقع لوک بندھو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں اس کی موت ہو گئی۔