بلیا۔(بھاشا)۔ ا ترپردیش میں بلیا ضلع کے چتبڑا گاؤں حلقہ میں کرنٹ لگنے سے ماں بیٹے کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ دھرماپور گاؤں میں ایک کھیت میں بجلی کا تار ٹوٹ کر گرا تھا ۔ وہاں کھیل بچہ رہا راجہ (۵) تار میں زد میں آگیا اسے بچانے کی کوشش میں اس کی ماں کلاوتی (۴۰) کو بھی کرنٹ لگ گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ میں دونوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔