لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بجلی کے پول پر کرنٹ لگنے سے بجلی ملازم شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ زخمی بجلی ملازم کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ موصولہ خبر کے مطابق گوسائیں گنج کے ادھوت کھیڑا کا باشندہ سشیل (۲۵) ارجن گنج میں بجلی محکمہ میں ملازمت کرتا تھا۔ جمعرات کو سشیل بجلی کے کھمبے پر تار درست کر رہا تھا۔ اچانک کرنٹ لگنے سے سشیل نیچے گر گیا اور شدیدطور سے زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے سشیل کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران سشیل کی موت ہو گئی۔
پوسٹ مارٹم ہاؤس کے سامنے سشیل کے اہل خانہ نے ہنگامہ کرتے ہوئے بجلی محکمہ کے خلاف لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کامطالبہ کیا