لکھنو: بنتھرا میںجمعرات کو ایک زیر تعمیر پانچ ستارہ ہوٹل میں کام کررہے دو مزدور کرنٹ کی زد میں آگئے جس سے ایک مزدور کی موقع پر موت ہوگئی ۔جب کہ دوسرا سنگین طور پر جھلس گیا ۔ معاملے کی اطلاع پاکر پہنچی پولیس نے لاش کوقبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیاہے ۔
بنتھرا کے زبان گنج تراہا واقع زیر تعمیر پانچ ستارہ رمادہ ہوٹل میں بہار کے کٹیہار واقع منہاری گاو¿ں میں رہنے والا ارجاول (۱۹) جمعرات کو دیوار کی تری کررہاتھا تبھی وہ وہاں پڑی لوہے کی چادر میں اترے کرنٹ کی زد میںآگیا ۔ کرنٹ لگنے سے ارجاول وہیں بے ہوش ہوکر گرگیا۔کافی دیر تک جب وہ نیچے نہیں آیا تو یہیں کے ببھنی پرانپور باشندہ اس کاساتھی شفیق (۱۸) اسے دیکھنے اوپرچڑھا تواسے بھی کرنٹ کا زوردار جھٹکا لگا پر وہ نیچے گر گیا ۔شفیق کی چینخ سن کر موقع پر پہنچے دیگر مزدورںنے ہوٹل انتظامیہ کے علاوہ پولیس کودی ۔ موقع پرپہنچی پولیس ارجاول کو علاج کے لئے نجی اسپتال لے گئی جہاںڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دے دیا ۔