لکھنو¿:موہن لال گنج علاقہ میں ٹینٹ کا کام دیکھ رہے ٹینٹ ہاو¿س کے الیکٹریشین کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔ پولیس نے بغےر پوسٹ مارٹم کے ہی لاش گھر والوں کے حوالے کردی۔ گوسائیں گنج کے شیخنا پور باشندہ اٹھارہ سالہ غفران ایک ٹینٹ ہاو¿س میں الیکٹریشین کا کام کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو شنبہ کو موہن لال گنج علاقہ میں بھوریشور میلہ میں بھنڈارے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس بھنڈارے میں لگے ٹینٹ اور بجلی کا کام غفران دیکھ رہا تھا۔
دو شنبہ کو تیز بارش کے دوران ایک پنکھے میں کرنٹ اتر آیا اور غفران اس کی زد میںآگیا۔اس کے بعد زخمی غفران کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے بغیر پوسٹ مارٹم کرائے ہی غفران کی لاش کو کنبہ والوں کے حوالے کردیا۔