کانپور (نامہ نگار) کی زد میں آنے کے سبب موقع پر موت ہوگئی۔پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچنے کے بعد اس کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔موصولہ خبر کے مطابق برّاتھانہ علاقہ میں واقعہ ایل آئی جی میں کرائے کے مکان میں رہنے والا رمیش بھدوریا(۳۲)کا بیٹاانل سنگھ بھدوریا بجلی کا کام کرتاتھا۔انل نے کے ڈی ایم اے کیمپس کے باشندے سبکدوش فوجی نرمل سنگھ چوہان کے گھر میں بجلی کے کام کاٹھیکہ لیا تھا۔بدھ کو تار لگانے کے لئے انل مشین سے دیوار کو کاٹ رہاتھا۔اچانک مشین کا تارکٹنے سے نوجوان کرنٹ کی زد میں آگیا اورکرنٹ لگنے کے بعد مشین انل کی گردن پر گرگئی جس کی وجہ سے اس کی گردن کٹ گئی۔سبکدوش فوجی نے زخمی انل کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔
پردھان کا مشتبہ
حالات میں قتل
مظفر نگر (بھاشا)وگیانہ گاؤں کے گاؤں پردھان کاظم علی (۴۰)کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا۔اے ایس پی شیلندر لال نے اس سلسلہ میں بتایا کہ لاش ان کے گاؤں میں واقع گھر سے کل رات کو برآمد کرلی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم پر گولی کے نشان تھے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور مزید جانچ کی جارہی ہے۔قتل کے پیچھے جائیداد اور شادی کو وجہ بتایا جارہاہے۔