فتح پور :شہر علاقے کے اور دیہی علاقوںمیں آج کرنٹ کی زد میںآکر والد بیٹا سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی ۔وہیںتین لوگ ایچ ٹی لائن کی زد میں آجانے سے جھلس گیاجس میں دو کی حالت نازک دیکھتے ہوئے کانپور کے لئے ریفئر کردیاگیا ۔ موصول اطلاع کے مطابق تھریاؤں تھانہ علاقے بلندہ گاؤں کے رہنے والے آنجہانی شیام لال گپتا کا۰۶سالہ بیٹا سریش نے ایک مکان شہر علاقے کے لودھی گنج میں ۶برس قبل بنوایا تھا ۔ واضح ہوکہ زیادہ تر پورا کنبہ گاؤں میں ہی رہتا تھا ۔ تین دن قبل لودھی گنج واقع مکان میں نامعلوم چوروں کے ذریعہ گھر میںلگے سمر سیبل کی موٹر چوری کرکے لے گئے تھے ۔ جس کے سبب بیسمنٹ میں پانی بھرگیاتھا ۔ چوری کی اطلاع ملنے پرآج سریش اپنے ۵۲سالہ بیٹے گووند عرف گولو اور اہلیہ ریکھا دیوی کے ساتھ لودھی گنج مکان میں آیا اس پر باپ بیٹا بیسمنٹ میںبھرے پانی میں اتر کر موٹر دیکھنے چلے گئے جبکہ ریکھادیوی گھر کی چھت پر چلی گئی ۔تبھی اچانک لائٹ آگئی اور باپ بیٹے کی کرنٹ کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی ۔بیوی جب نیچے اتری اور بیسمنٹ میں بھرے پانی میں تیر رہی باپ بیٹے کی لاش دیکھ کر حیران رہ گئی اور شور مچادیا۔ تبھی آس پاس کے لوگ وہاں آگئے اور دونوں کو اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا ۔ اسی للولی تھانہ علاقے کی متور باشندہ ہریش چندر کشیپ جس نے اپنا ایک مکان صدر کوتوالی اشوک نگر میں بنوائی ہے جس میں اس کا۶۱سالہ بیٹا ونت رہتاہے ۔ آج صبح وہ کھانا پکانے کے بعد جیسے ہی اس نے بورڈ میں پنکھے کا پلک لگایاوہ کرنٹ کی زد آگیا اور اس کی موت ہوگئی ۔اسی طرح ہتھ گاؤں تھانہ علاقے کے گنگارامپور باشندہ شیام لال کی ۸۵سالہ اہلیہ مہارانی آج صبح دس بجے کھیت جانے کیلئے کنڈی لگارہی تھی تبھی بجلی کا کٹاہواتار کنڈی سے چھو گیاتھا جیسے ہی خاتون نے وہ کرنٹ کی زد میں آگیا اور بے ہوش ہوگئی ۔ کنبہ والے اسے سی ایچ سی لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔