نئی دہلی، 16 جنوری(یو این آئی)کانگریس نے کل ہی بی جے پی میں شامل ہونے والی سابق آئی پی ایس آفیسر کرن بیدی کو ‘‘موقع پرست’’ بتاتے ہوئے کانگریس نے آج یہاں کہا کہ ان کا بھگوا پارٹی میں شامل ہونا دہلی اسمبلی انتخابات کے موقع پر پارٹی کی ‘‘گھبراہٹ’’ کی علامت ہے ۔اے آئی سی سی جنرل سکریٹری دہلی کے انچارج پی سی چاکو نے کہا ‘‘کرن بیدی موقع پرست ہیں، اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ کل وہ بی جے پی سے ٖٖغداری نہیں کریں گی۔’’ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہو ئے مسٹر چاکو نے کہا ‘‘بی جے پی دہلی میں خود کو متحد رکھنے میں پریشانی محسوس کررہی ہے ۔’ ’کرن بیدی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر رائے زنی کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے دہلی بی جے پی لیڈر جگدیش مکھی، ہریش وردھن اور ستیش اپادھیائے پر چوٹ کرتے ہوئے کہا ‘‘کرن بید ی دہلی میں بی جے پی کی وزیر اعلی بننے کی متوقع امیدوار ہیں، اب جگ
دیش مکھی، ڈاکٹر ہرش وردھن، ستیش اپادھیائے کا کیاہوگا میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔’’بیدی نے کل بی جے پی صدر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کے تھی۔