البیشمرکہ کا میجر جنرل اور کرنل بھی معرکے میں کام آئے
کرکوک کے گورنر نجم الدين كريم
شمالی عراق کی علاقے کرکوک کے گورنر نجم الدین نجم کا کہنا ہے جنوبی کرکوک میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور دولت اسلامیہ ‘داعش’ کے درمیان لڑائی میں موخر الذکر کو تین سو جنگجووں کی ہلاکت کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس معرکے
میں نیم خود مختار صوبے کردستان کی فوج کے ایک میجر جنرل اور کرنل سمیت متعدد اہلکار بھی کام آئے۔
نجم الدین کریم نے محاذ جنگ اور ‘البیشمرکہ’ کی جانب سے داعش سے واگذار کرائے جانے والے علاقوں کا دورہ کیا۔ ان میں خباز آئل فیلڈ کا علاقہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کرد فوج نے خباز آئل ریفائنری میں کام کرنے والے تمام یرغمالی ملازمین کو داعش سے آزاد کرا لیا ہے، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال کرکوک کے علاقے بالخصوص خباز آئل ریفائنری میں کرد فوج البیشمرکہ اور داعش کے انتہا پسندوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔ خباز کے علاقے میں تیل کے بڑے بڑے متعدد کنویں واقع ہیں۔