سڈنی۔ 29 اکتوبر کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ الیون کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کیلئے اے ٹیم کا اعلان کر دیا، موسیس ہنریکس ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جوابی ایشز سیریز 21 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس سے قبل انگلش ٹیم 6 سے 9 نومبر تک آسٹریلیا اے کے خلاف چار روزہ میچ کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے حتمی 11 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق نیو سائوتھ ویلز کے آل رائونڈر موسیس ہنریکس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکس ویل (نائب کپتان) ، عثمان خواجہ، ٹرینٹ کوپلینڈ، بین کٹنگ، ایلیکس ڈولن، کلم فرگیوسن، جان ہالینڈ، مائیکل کلنگر، شان مارش اور ٹم پائن شامل ہیں۔