کرینہ کپور کو بغیر تلاش کئے ایک نیا دوست ملا ہے جس نے انہیں ایسا مشورہ دیا ہے جو انھیں پہلے بالی ووڈ سے کسی نے نہیں دیا تھا۔یہ دوست ہیں فلم ساز و ہدایات کار انوراگ کشیپ جنہوں نے حال ہی میں ’کافی ود کرن میں‘ کرینہ کو مشورہ دیا تھا کہ فلم میں یہ نہ پو چھیں کہ کون ہے بلکہ یہ پوچھیں کہ فلم کیا ہے؟کرینہ نے اس مشورے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سے اتفاق کیا ہے۔کرینہ کا کہنا تھا کہ کہ کاش یہ صلاح انہیں کسی دوست سے ملی ہوتی نہ کہ اس سے جنھیں وہ اچھی طرح جانتی ہی نہیں۔کرینہ کپور فی الحال ’سنگھم -2‘ کی تیاری کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ دوستی کی خاطر فلمیں نہیں کریں گی۔