ایکٹنگ میں شہرت اور نام کمانے والی بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئن کرینہ کپور اپنے کیریئر کا دائرہ صرف اداکاری تک ہی محدود رکھنا نہیں چاہتی بلکہ وہ بہت جلد اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہاؤس کھولنے کی فراق میں ہے ۔ دراصل کرینہ کپور اپنے آپ کو کافی مصروف رکھنا چاہتی ہیں ۔ دو ہزار تیرہ میں کرینہ کپور کی دو فلمیں منظرعام پر آئی ایک تھی ستیہ گرہ اور دوسری تھی گوری تیرے پیار میں ۔ ان دونوں ہی فلموں کا باکس آفس پر بزنس کافی اچھا رہا ایسا نہیں کہا جا سکتا ۔ اس کے باوجود بھی کرینہ کے فلمی کیریئر پر منفی اثر نہیں پڑا ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس سال ان کے ہاتھ میں پانچ فلمیں ہیں ۔ کرینہ اس سال ہیپی اینڈنگ، گبر ، بمبئی سمورائے، سنگھم -۲ اور بدتمیز دل میں نظر آئیں گی ۔ ہیپی اینڈنگ میں جہاں ان کا کیمیوہے وہیں گبر میں آئٹم سانگ بھی ہے ۔ فرحان کے اپوزٹ بمبئی سمورائے اور اجے دیوگن کے اپوزٹ سنگھم -۲ میں اور عمران ہاشمی کے اپوزٹ بدتمیز دل میں ان کے پاورفل رول ہیں ۔ اس طرح وہ آئٹم سانگ والیوں کے لئے بھی ایک چیلنج بن کر کھڑی ہوں گی اور ساتھ ہی ہیروئن کے طور پر بھی دوسری حسینائوں کا تو سخت مقابلہ کرتی رہی ہیں اور اب بھی دیتی رہیں گی ۔