ممبئی ۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان پردہ سیمیں پر بھارت کے سابق کرکٹر اور کپتان محمد اظہرالدین کی بیوی سنگیتا بجلانی کا رول ادا کر سکتی ہیں۔بھارتی اخبار ڈی این اے کے مطابق اظہرالدین کی زندگی پر مبنی فلم میں سنگیتا بجلانی کے رول کے لیے کرینہ کپور کو پیش کش کی گئی ہے۔فلم میں اظہرالدین کا لیڈ کردار اداکار عمران ہاشمی ادا کر رہے ہیں۔اظہرالدین کا کردار کئی قسم کے نشیب و فراز سے مترادف ہے۔ انھوں نے 99 ٹیسٹ میچوں میں چھ ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں جن میں 22 سنچریاں شامل ہیں۔ بعد میں وہ کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمان بھی بنے۔
اطلاعات کے مطابق اپنے رول کی تیاری کے لیے وہ مسلسل اظہرالدین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔بیرون ملک چھٹی گذارنے کے بعد ہی وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گی۔اس سے پہلے بھی ایک فلم کے لیے عمران ہاشمی اور کرینہ سے اس سال رجوع کیا گیا تھا لیکن کرینہ نے ‘بااثر’ کردار نہ ہونے کی وجہ سے فلم کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔کرینہ کپور فی الحال نئے سال کی چھٹیاں منانے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ بیرون ملک جا رہی ہیں۔اظہرالدین نے دنیائے کرکٹ میں پہلے تین میچوں میں تین سنچری بناکر سنسنی پھیلا دی تھی۔کہا جا رہا ہے کہ وہاں سے لوٹ کر ہی وہ اس فلم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کریں گی۔تاہم بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق کرینہ کپور کی جانب سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فلم میں اس لیے دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ ابھی تک انھوں نے کوئی بایوپک نہیں کی ہے۔بالی وڈ کی سرکردہ اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پسند نہیں آ رہا ہے۔
پہلے قطرینہ کیف نے اور اب کرینہ کپور نے اس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو نامناسب قرار دیا ہے۔قطرینہ کیف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ویب سائٹوں پر کئی بار لوگ گالی گلوچ پر اتر آتے ہیں اس لیے وہ ان سے بچتی ہیں۔جب گذشتہ دنوں کرینہ ایک شیمپو کی تشہیر کے سلسلے میں میڈیا سے مخاطب ہوئیں تو انھوں نے کہا: ’سب کچھ ٹوئٹر اور فیس بک پر ہی طے ہو رہا ہے۔ محبت، رنجشیں، لڑائی، جھگڑے سب کچھ۔ لوگ یہیں پر ایکٹ اور ری ایکٹ کر رہے ہیں۔‘بھارتی فلمی صنعت سے وابستہ بیشتر اداکار، اداکارائیں اور پروڈیوسر سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور وہاں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔کرینہ کے مطابق اگر فلم سٹار کو ایک دوسرے سے یا میڈیا سے کوئی پریشانی ہے تو فون کر کے مسائل کا حل کیا جانا چاہیے نہ کہ فیس بک اور ٹوئٹر جیسے ذرائع پر بات کا بتنگڑ بنانا چاہیے۔ کیونکہ اسے سب لوگ دیکھ لیتے ہیں۔کرینہ نے مزید کہا: ’شاید اسی وجہ سے فن کار میڈیا کی اور میڈیا فنکاروں کی عزت نہیں کرتا۔
‘سیف علی خان کے ساتھ ان کی تمام فلمیں ناکام رہی ہیںانھوں نے کہا: ’اور تو اور، اب ہم لوگوں کو فون ہی نہیں کرتے۔ ٹوئٹر یا فیس بک پر ہی ایک دوسرے سے باتیں کر لیتے ہیں۔‘حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور بھارت کے انگریزی اخبار دا ٹائمز آف انڈیا کے درمیان دیپکا کی ایک تصویر اور اس کے متعلق ٹویٹ پر بہت ہنگامہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔کرینہ نے اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ ’ٹشن،‘ ’قربان‘ اور ’ایجنٹ ونود‘ جیسی فلمیں کیں لیکن تینوں ہی فلمیں فلاپ ہوگئیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ آئندہ اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ فلمیں نہیں کریں گی۔