ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ عالیہ بھٹ نے کرینہ کپورکے ساتھ نئی آنے والی فلم”اڑتاپنجاب “ میں کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دے دیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھاکہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم ”اڑتاپنجاب“ میں کام کرنا اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں جس پر میں بہت زیادہ خوش بھی ہوں جب کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمی سیٹ پر کرینہ کپور سے شوٹنگ کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا جب کہ کرینہ کپورحقیقی زندگی میں بھی میری آئیڈیل ہیں جو کہ ملنسار شخصیت کی مالک ہیں۔ فلم”اڑتاپنجاب“ میں کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ شاہد کپور مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔
سنجے دت کی زندگی پر فلم اگلے سال بنے گی
بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار راج کمار ہیرانی معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر اگلے سال فلم بنائیں گے۔راج کمار ہیرانی نے پچھلے سال بولی وڈ کی فلم ‘پی کے’ بنائی تھی جو اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔ذی نیوز کے مطابق راج کمار ہیرانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کریں گے۔فلم کی کاسٹ کے حوالے سے راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک اس فلم کی کاسٹ کے حوالے سے نہیں سوچا ہے، ایک بار فلم کی اسکرپٹ مکمل ہوجائے تو اس کے بعد وہ اسکرپٹ کے کرداروں کے حساب سے اداکاروں کی کاسٹنگ کریں گے۔خبروں کے مطابق رنبیر کپور اس فلم میں سنجے کا کردار ادا کریں گے البتہ اس حوالے سے راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ ‘’رنبیر وہ واحد اداکار ہیں جن سے میں نے اب تک اس فلم کے بارے میں بات کی ہے”۔
دیپیکابہت سارے بچوں کی خواہش مند
فلم ’پیکو‘ کی شاندار کامیابی کے بعد یہی لگتا ہے کہ بولی وڈ سٹار دیپیکا پڈکون کیلئے کیریئر سے بڑھ کر کچھ نہیں۔تاہم، ڈی این اے انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ انہیں اپنے کیریئر کو خیر آباد کہہ کر گھریلیو خاتون بننے میں کوئی مشکل نہیں اور وہ شادی کے بعد بہت سارے بچوں کی خواہش مند ہیں۔’میں با آسانی اپنا بولی وڈ کیرئیر چھوڑ کر ایک گھریلو زندگی میں خوش اور سکون سے رہ سکتی ہوں‘۔دیپیکا کے مطابق، ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں کیونکہ یہ آپ کو مکمل ہونے کا احساس دلاتی ہے۔دیپیکا کو اپنی کسی فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے برعکس ماں بننے میں زیادہ خوشی محسوس ہوگی۔مجھے بہت سارے بچے چاہیں کیوں کہ مجھے بچے بہت زیادہ پسند ہیں۔ میں دوسروں کے بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں جن میں شاہ رخ خان کا بیٹا ابراہم شامل ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچوں کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔