لکھنو:پچھڑا سماج مہاسبھا کے نمائندہ وفد نے بارہ بنکی رام سنیہی گھاٹ کے کئی گاو¿ں کا دورہ کرکے دلتوں اور مسلموںکی مالی ، تعلیمی اور سماجی کا جائزہ لیا ۔نمائندہ وفد کی قیادت کے تنظیم کے صدر احسان الحق ملک نے کی ۔دورے سے لوٹنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ ترقیات کے نام پر بارہ بنکی میں کچھ بھی نہیں ہے۔
کسان پریشان ہیں ۔ بارش نہ ہو نے کی وجہ سے دھان پر اثر پڑرہاہے ۔ ایس سربراہ نے انتخابات میں کسانوں سے وعدہ کیاتھا کہ کسانوں کے قرض معاف کریں گے لیکن اب تک اس جانب توجہ نہیں دی گئی ۔انہوںنے کہاکہ بارش نہ ہونے پر دھان کی فصل برباد ہوجائے گی ۔ اور کسانوں کو پہلے سے زیادہ نقصان اٹھاناپڑے گا ۔ انہوںنے ریاستی حکومت سے کسان کمیشن تشکیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ دورے کے دوران وقف املاک پر ناجائز قبضوں کے بارے میںاطلاع ملی۔قبرستانوں کی چہارد یواری کا وعدہ کیا گیاتھا ۔لیکن چہار دیواری نہ ہونے سے آوارہ جانور گھوم رہے ہیں ۔ انہوںنے حکومت سے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ۔ نمائندہ وفد نے محمد ابو اشرف ، محمد طفیل ، ارشاد احمد ، محمد اسلم سمیت دیگر لوگ شامل تھے ۔