حیدرآباد:تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں دو مجبور و بے بس کسانوں نے مصیبت سے نکلنے کا کوئی راستہ نہ پاکر اپنی زندگی ختم کرلی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قرض کے بوجھ سے پریشان ایک کاشتکار راجہ ملیا نے ایولاپورم میں خودکشی کرلی۔ اسی طرح ایالاوایو گا¶ں میں پانی کی کمی سے فصل برباد ہونے کے بعد 45 سالہ گنگا راجو نے کیڑے مار دوا کھاکر جان دے دی۔