ریاست گیردھرنا دیکر انتظامیہ کے ذریعہ گورنرکو مخاطب عرضداشت سپرد
لکھنو: ضلع ہیڈکوارٹروں پر آج بقایا گنا قیمت کی سود سمیت ادائیگی ، ریاست میں پھیلی بدعنوانی ، بھرتی بدعنوانی ، فصل معاوضہ اور خراب نظم و نسق کے مسئلے پر راشٹریہ لوک دل نے ریاست گیر دھرنا دیکر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ گورنر کو مخاطب عرضداشت سونپی ۔
اس سلسلے میں لکھنو¿ میں راشٹریہ دل کے مہانگر صدر دھیمان چترویدی کی صدارت اور ضلع جنرل سکریٹری سونو راوت کی قیادت میں یک روزہ دھرنا دیکر ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کو مخاطب عرضداشت سونپی دھرنا میں مہمان خصوصی ریاستی صدر منا سنگھ چوہان اور مہمان اعزازی قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مسعود احمد تھے ۔ راشٹریہ لوک دل کے عہدے داران اور کارکنان ریاستی دفتر سے پیدل مارچ کرتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے جی پی اور واقع گاندھی مجسمہ پر پہنچ کر دھرنا دیا ۔ دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر مناسنگھ چوہان نے کہا کہ موجودہ وقت میں ریاست کے جو حالات ہیں وہ تشویشناک ہیں ۔ہرطبقہکے عوام کی آنکھوں میں مایوسی دکھائی دے رہی ہے ۔ایک طرف نوجوان نوکری کےلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کو مجبور ہیں ۔ وہیں دوسری طرف سرکاری نوکریوں کی بھرتی میں بدعنوانی کو فروغ دیا جارہاہے ۔ خراب موسم اور سرکاری پالیسیوں کے سبب کسان کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ کسانوں کو اپنا مسقبل تاریک دکھائی دے رہاہے ۔ کچھ کسانوں نے تو کوئی راستہ نہ دیکھ کر خودکشی کا راستہ اپنا لیا۔ قومی جنرل سکریٹری مسعوداحمد نے کہا کہ حکومت نے گنا قیمت کی ادائیگی کرانے کےلئے کوئی مثبت پہل کررہی ہے اور نہ ہی کسانوں کی تباہ فصل کی تلافی کا معاوضہ کی تقسیم کا کام کررہی ہے ۔ راشٹریہ لوک دل رہنماو¿ں نے عرضداشت میں مطالبہ کیاکہ ریاست میں سرکاری نوکریوں میں ہورہی بھرتی می بے ضابطگیا ں برتی گئی ہے۔ بھرتی کرنے والے سبھی کمیشنوں کے صدور کو برخاست کرتے ہوئے ان کے دور اقتدار میں کی گئی بھرتی کی سی بی آئی جانچ کرائی جائے اور بے ضابطگی کرنے والے کمیشنوں کے صدروں اور دیگر ملازمین کو سزادی جائے ۔ گنا کی بقایاادائیگی سود سمیت کرائی جائے ۔ حکومت کے ذریعہ معاف کئے گئے سود کے آرڈیننس کو واپس لیاجائے اور جو مل مالکان ادائیگی کرنے میںحیلہ حوالی کررہے ہیں ان ملوں کو آرسی جاری کرتے ہوئے مل مالکان کو جیل بھیجا جائے ۔