لکھنؤ(نامہ نگار)گورنررام نائک نے آج کسان تفویض اختیارات مہم کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسانوںنے کرنے کی صلاحیت کوہم سامنے نہیں لاپائے ہیں۔ ملک میں خوش حالی تب آئے گی جب کسان کی مالی حالت اچھی ہوگی۔ مسٹر نائک نے کہا کہ ۱۹۶۵میں پاکستان سے جنگ کے وقت سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادرشاستری نے غذائی اشیاء کی کمی کودیکھتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ ہفتہ میں ایک دن کھانا نہ کھایاجائے اورجے جوان جے کسان کانعرہ دیا تھا۔ انکی اپیل کایہ اثر ہوا کہ آج ملک محدود زرعت کے لائق زمین میں غذائی اشیاء پیدا کرنے میں کسان خود کفیل ہو
کر اناج درآمد بھی کررہا ہے ۔انھوںنے کہاکہ سائنس کافائدہ کسانوں تک پہنچے گاتبھی کسان تفویض اختیارات مہم کامیاب ہوسکتی ہے ۔ پروگرام کااہتمام پرجاپتا برہماکمار ایشوری یونیورسٹی لکھنؤ دیہی ترقیات محکمہ اورراج یوگ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فائونڈیشن نے مشترکہ طورپر کیا تھا۔ اس موقع پرچیف سکریٹری دیہی ترقیات رجنیش دوبے،ڈائرکٹر زراعت اے کے وشنوئی سمیت بڑی تعدادمیںکسان اور برہماکماری تنظیم کے عہدے دار بھی موجودتھے۔
انھوںنے کہا کہ کاروباری کھیتی بھی اچھی آمدنی کاذریعہ ہوسکتی ہے۔ چیف سکریٹری دیہی ترقیات رجنیش دوبے نے کہا کہ کسانوںکوخود کوسمجھتے ہوئے طاقتور بنانا ہوگا۔ سرکاری اسکیموںمیںاجتماعی کوششوںسے گائوں آگے بڑھے گا۔ سرکاری اسکیمیںجیسے ٹیکاکاری ، بیت الخلاء کی تعمیر، پینے کے پانی کی پائپ لائن اسکیم، صفائی مہم وغیرہ سے گائوں اورکسانوںمیں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اس موقع پردیگر لوگوںنے بھی اپنے خیالات رکھے۔گورنر نے اس موقع پرجھنڈی دکھاکرکسان تفویض اختیارات مہم کی گاڑی کوروانہ کیا۔