لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی کے ریاستی انچارج امت شاہ نے نریندر مودی کے پروگراموں کی تفصیلات مرتب کر دی ہیں۔اس سلسلہ میں مودی بیس مارچ کو چائے پر گفتگو پروگرام کے تیسرے مرحلہ میں کاشتکاروں کے مسائل اور حل پر غور کریں گے۔ اترپردیش میں ۲۸۱ مقامات پر منعقد ہونے والے مذکورہ پروگرام میں کسان اور زرعی بحران موضوع پر گفتگو کی جائے گی
۔ بی جے پی کے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار مودی ودھربھا کے یوتمال ضلع سے پروگرام کو خطاب کریں گے۔ یوتمال ایک ایسا ضلع ہے جو سب سے زیادہ کسانوں کی مصیبتوں کا سامنا کر چکا ہے۔ کسانوں کی خود کشی نے ہندوستان کو شرمسار کیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو لاکھ سے زائد کسان گزشتہ ۱۵ برسوں میں خود کشی کر چکے ہیں اس مسئلہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے نریندر مودی چائے پر گفتگو کے پروگرام میں کسانوں کے مسائل اور تجاویز سننے کے بعد براہ راست ان سے رابطہ کریں گے۔