لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔راشٹریہ لوک دل کے ریاستی صدر منا سنگھ چوہان کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر رام نائک سے مل کر ریاست کو خشک سالی سے متاثر قرار دینے اور خشک سالی کے پیش نظر دیہی علاقوں میں
۱۵ گھنٹے بجلی کی فراہمی کرانے کا مطالبہ کیا۔ گورنر کو دی گئی عرضداشت میں راشٹریہ لوک دل نے مطالبہ کیا ہے کہ خسک سالی کے سبب بدحال کسانون کا زرعی قرض اور بجلی کا بل معاف کیا جائے۔ ترائی کے اضلاع میں سیلاب سے متاثر علاقوں میں مکمل راحت فراہم کرائی جائے اور ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق بقایا گنا قیمت کی سود سمیت ادائیگی کرائی جائے۔ نمائندہ وفد میں قومی سکریٹری انل دوبے، ریاستی جنرل سکریٹری
یگیہ دت شکلا، وسیم حیدر، راکیش کمار سنگھ منا وغیرہ شامل تھے۔