ہاتھرس(بھاشا)ایک کسان نے آج خود کو گولی مارکراپنی جان دے دی۔یہ واقعات ہاتھر جنکشن تھانہ حلقہ کے شیخوپورگائوں میں ہوا۔ تھانہ انچارج یونس صدیقی نے بتایاکہ دلیپ کمار ۳۵اپنی فصل برباد ہونے کے سبب ذہنی طورپر پریشان چل رہاتھا۔مسٹرصدیقی کے مطابق دلیپ کے اہل خانہ کا کہناہے کہ اس نے قرض لیکر فصل بوئی تھی۔ اوربارش کے سبب فصل برباد ہونے کے بنا پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔