لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ گڑمبا علاقہ میں رہنے والے ایک کسان نے گھریلو چپقلش کے سبب کل رات پھانسی لگاکرخود کشی کر لی۔ کل ہی مقتول کی زوجہ اپنے میکے گئی تھی۔ گڑمبا کے بہٹا گاؤں کے رہنے والے کسان جگموہن راوت کے ۲۲ سالہ لڑکے سنجے راوت کی ایک سال قبل نیلم نام کی عورت سے شادی ہوئی تھی۔ دیر رات کسی وقت سنجے نے اپنے کمرے میںخود کشی کر لی۔