للت پور ۔(بھاشا)۔ اترپردیش کے للت پور ضلع کے مہرونا تھانہ حلقہ میں مبینہ طور سے قرض سے پریشان ایک پچیس سالہ کسان نے خود کشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مہرونی تھانہ کے پاٹھا موضع میں کل رام پرساد نام کے ایک کسان نے اپنے گھر میں ہی پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ رام پرساد کے کنبہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ قرض سے پریشان تھا اور شاید اسی لئے اس نے اپنی جان دے دی۔