لکھنؤ ۔ (نامہ نگار)نگرام علاقے میں ایک نوجوان کا گلا دباکر قتل کردیا گیا ۔ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے لاش کو جھاڑی میں پھینک دیا ۔لوگوںنے لاش کو دیکھ کر اطلاع پولیس کو دی ۔ موقعہ پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرکے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ متوفی کا گلا انگوچھا سے کسا ملا ہے ۔ اور کئی جگہوںپر چوٹ کے گہرے نشان بھی پائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میںلیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔
نگرام پولیس نے بتایاکہ بھوراخورد کا رہنے والا رام پھیر (۴۰)پیشہ سے کسان تھا ۔ اتوار کے صبح رام پھیر کی بیوی تارانے تھانہ آکر تحریر دی کہ اس کا شوہر سنیچر کے شب سے لاپتہ ہے ۔ پولیس نے تارا کی تحریر پر گمشدگی کا مع
املہ درج کرتے ہوئے رام پھیر کی تلاش شروع کی ۔ اتوار کی شام راہگیروںنے بھوراخورد کی جھاڑیوں میں ایک لاش پڑی دیکھی ۔ لاش ملتے ہی علاقے میں افراتفری پھیل گئی ۔ دہیی باشندوںنے اطلاع پولیس کو دی ۔ موقعہ پر پہونچی پولیس نے تفتیش کی تو لاش کی شناخت رام پھیر کے طور پر ہوئی ۔ متوفی کے گردن میں انگوچھا کسا تھا ساتھ ہی جسم میں کئی جگہ چوٹ کے نشان تھے ۔ پولیس نے لاش قبضہ میںلیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ دیہی باشندوںنے اندیشہ ظاہر کیا ہیکہ رام پھیر کی پٹائی کے بعد گلا کس کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے ۔ اور لاش کو جھاڑیوں میں پھینک کر ملزم فرار ہوگیا۔