لکھنؤ (نامہ نگار)۔ نگوہاں علاقے میں شہ زورنے ایک گھر میں گھس کر لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔ مخالفت کرنے پراس نے لڑکی کی والدہ کے ساتھ مار پیٹ کی اور دھمکی دے کر بھاگ نکلا ۔ وہیں پولیس اس واردات کو آپسی تنازع بتارہی ہے۔نگوہاں کے رہنے والے ایک کسان کی بیٹی گھر میںتنہاتھی اس کی ماں گھر سے کچھ دوری پرواقع ہینڈپمپ سے پانی بھرنے گئی تھی۔ اس درمیان گائوں کارہنے والارامو اس کے گھر میں داخل ہوگیا اور لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے کے ساتھ ہی چھیڑ خانی کرنے لگا۔ اس پر لڑکی نے مخالفت کی توملزم نے لڑکی کوپیٹنا شروع کردیا۔
شور سن کراس کی ماں بھی گھرپہنچ گئی۔ لڑکی کی ماںنے جب مخالفت کی توملزم نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اوردھمکی دیتاہوا بھاگ نکلا ۔ اس واردات کے بعد متاثرہ شکایت لے کرتھانے پہنچی ۔اس واردات کے سلسلے میں پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں فریق کے درمیان پانی بھرنے کو لے کرجھگڑاہواتھا۔