مہوبا:اتر پردیش میں مہوبا کے سری نگر علاقے میں مبینہ طور پر معاشی تنگی کی وجہ سے علاج کرانے میں ناکام ایک کسان کے بیٹے نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینا نے بتایا کہ بسورا گاؤں میں گھنشیام راج پوت کے بیٹے رگھوبیر (18)کی لاش مکان کے ایک کمرے میں پھانسی سے لٹکی پائی گئی۔واقعہ کے وقت گھر کے سبھی لوگ کھیت میں کام کرنے گئے تھے اور وہ گھر پر اکیلا تھا۔رشتہ داروں کے مطابق رگھوبیر بیمار تھا جس کے علاج میں کافی پیسہ خرچ ہو چکا تھا۔خشک سالی کی وجہ سے کسان کی معاشی حالت کافی ابترتھی جس سے وہ اپنے بیٹے کا علاج بڑے اسپتال میں کرانے سے قاصر تھا۔پولیس نے معاملے کو مشتنہ مانتے ہوئے خودکشی کی وجہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔