موقع سے پولیس کو خود کشی نوٹ برآمدہوا
لکھنؤ(نامہ نگار)پی جی آئی علاقے میں رہنے والے ایک کسان کے بیٹے نے گذشتہ شب اپنے گھر میں پھانسی لگا کرجان دے دی۔ نوجوان نے خود کشی کیوںکی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کواس کے ہاتھ کالکھا ایک خود کشی نوٹ ملا ہے ۔ایس او پی جی آئی سنتوش تیواری نے بتایا کہ تیلی باغ کے رام ٹولہ کھریکا کارہنے والاکسان رام سمرن اپنی اہلیہ اور دوبیٹوںکے ہمراہ رہتاہے۔ رام سمرن کا بڑابیٹا بیس سالہ سشیل کمارنے بارہویں جماعت تک پڑھائی کی تھی اور موجودہ وقت میں کچھ نہیں کررہا تھا۔ بتایاجاتاہے کہ اتوار کی شام کو والی بال کھیل کرگھر لوٹا۔ اس کے بعد کھانا کھاکراپنے کمرے میں سونے کیلئے چلا گیا۔ دیر شب کسی وقت سشیل نے کمرے میںلگے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کراپنی جان دے دی۔ صبح جب کنبہ کے لوگ سوکراٹھے تولوگوںکی نظر سشیل کی لاش پرپڑی ۔ اطلاع پاکر موقع پرپی جی آئی پولیس بھی پہنچ گئی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو سشیل کے ہاتھ کالکھا خود کشی نوٹ ملا۔ خودکشی نوٹ میں سشیل نے اپنی موت کاذمہ دار خود کوبتایا ۔ تفتیش کے بعد پولیس نے سشیل کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ فی الحال اس بات کاپتہ نہیں چل سکاہے کہ سشیل نے خود کشی کیوں کی۔