کانپور:شہر یا گاوں میں پولیس کے ذریعہ چلائی جا رہی گاڑی چیکنگ اور گشتی پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے چوروںنے بدھ کی شب کسان ستیش چندر کے گھر میں دیوار پھاند کر گھس آئے ۔ چوروںنے کمرے میں رکھے بکس کو توڑ کر پانچ ہزار نقداور بیوی کے زیورات اور قیمتی برتن چرالے گئے۔ کسان کی اطلاع پر پہنچی گھاٹم پور پولیس نے تفتیش کر کے نامعلوم چوروںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس او اے کے سنگھ نے بتایا کہ کسان کے مطابق اس کے گھر سے تقریباًایک لاکھ روپئے کا سامان چوری ہوا ہے۔ پولیس چوروں کی تلاش کررہی ہے۔