لکھنؤگنے کی قیمت کے سلسلہ میں بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرنے پر شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ سنکلپ واٹیکا سے حضرت گنج کی طرف جانے والی چارپہیہ گاڑیوں کو بھینسا کنڈ کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ حضرت گنج چوراہے سے اسمبلی کی طرف جانے والی سڑک کو سبھی گاڑیوں کیلئے بند کر دیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے اس مظاہرہ کو لے کر کئی جگہ جام کی صورتحال دیکھنے کوملی۔ جس سے لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
آج صبح سے ہی سیکڑوے حضرت گنج چوراہے سے اسمبلی کی طرف جانے والی سڑک پوری طرح بند کر دی۔ مظاہرہ کی اطلاع ملنے پر حضرت گنج پولیس کے علاوہ کئی تھانوں کی فورس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد پولیس نے حضرت گنج چوراہے سے اسمبلی کی طرف جانے والے ٹریفک کو ڈائیورٹ کر دیا اور سنکلپ واٹیکا کے نزدیک بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بیریئر لگا کر چار پہیہ گاڑیوںکو حضرت گنج کی طرف جانے کے بجائے بھینسا کنڈکی طرف موڑ دیا۔ اسمبلی کے سامنے کسان یونین کے مظاہرہ کے سبب کئی جگہ جام کی صورتحال دیکھنے کوملی۔