لکھنؤ(نامہ نگار)گورنر رام نائک نے سبھی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو ہدایت دی ہے کہ شروع ہونے والے امتحانوں میں کسی بھی قیمت پر نقل نہیںہونی چاہئے ۔۱۵۔۲۰۱۴امتحان کو نقل سے پاک بنایاجائے اس کے علاوہ امتحان کو مقررہ وقت پر
منعقد کرانے کے ساتھ ساتھ نتائج کا اعلان بھی مقررہ وقت پر کئے جائیں ۔ اس پوری کارروائی کی تفصیل مارچ کے پہلے ہفتہ تک گورنرہاؤس کو مہیاکرائی جائے ۔گورنرنے ہدایت دی ہے کہ نقل روکنے کیلئے فلائنگ اسکواڈکی تشکیل کی جائے ۔اس کے لئے ضلع انتظامیہ سے تعاون لیا جائے ۔ وقت سے داخلہ کارڈ جاری کرنے اور داخلہ کارڈ میں خامیوں کے تصفیہ کے لئے سیل تشکیل کیاجائے ۔اس کے ساتھ ہی یونیورسٹیوں کے امتحانات میں نقل کرانے میںملوث افسران ،ملازمین اور امتحان مرکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔گورنرنے سبھی وائس چانسلروں کو خط لکھ کر کہاہیکہ ان کی ہدایتوں پر سختی سے عمل کرایا جائے ۔