پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے انہیں کوئی بڑی ذمہ داری دینے کے سلسلے میں جاری قیاس آرائیوں پر روک لگاتے ہوئے آج کہا کہ انہیں کسی عہدہ کی خواہش نہیں ہے ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج آٹھ نومبر کو علان کئے جانے کے بعد سے ہی سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ مسٹر تیجسوی یادو اپنے والد کی سیاسی وراثت سنبھالیں گے ۔ آر جے ڈی لیجس لیچر پارٹی کی 13 نومبر کو ہوئی میٹنگ میں مسٹر لالو پرساد کی لیجس لیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ مسٹر تیجسوی یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ کسی عہدہ کے خواہش مند نہیں ہیں۔ وہ اپنے حلقے انتخاب راگھوپور کی ترقی کے لئے اپنے وعدے پر قائم ہیں اور اس علاقہ کی ترقی پر زور دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی عہدہ کی خواہش ہوتی تو وہ لوک جن شکتی پارٹی کے چراغ پاسوان کی طرح آسانی سے آر جے ڈی پارلیمانی بورڈ کے صدر بن جاتے ۔