فلم’’مسان‘‘ نے مئی میں ہونے والے کینز فلمی میلے میں دو ایوارڈ حاصل کیے
ممبئی ۔24جولائی(یو این این)بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کار راجکمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ باکس آفس پر ہونے والی آمدنی سے نہیں لگانا چاہیے۔بالی ووڈ فلم’’مسان‘‘ کی سکریننگ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجکمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ فلم اچھی ہے یا بری اس کا تعلق باکس آفس سے نہیں، اگر کوئی فلم اچھی ہے اور وہ 2 سے 3 دنوں میں باکس آفس سے غائب ہوجاتی ہے تو اسے ناکام نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہ لوگوں کے دلوں میں وہ ہمیشہ رہتی ہے۔فلم ’’مسان‘‘ کے حوالے سے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہترین فلم ہے جس کی بہترین اداکاری اس کو آسکر ایوارڈ تک لے جاسکتی ہے۔فلم’’مسان‘‘ نے مئی میں ہونے والے کینز فلمی میلے میں دو ایوارڈ حاصل کیے، اس فلم کی نمائش جمعہ کوکردی گئی۔
ہالی ووڈفلم ’’دا گڈ ڈائناسار ‘‘کا دوسرا ٹریلر جاری
ایڈونچر سے بھرپور فلم25 نومبر کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
نیویارک۔24جولائی(یو این این) ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم دا گڈ ڈائناسار کا دوسرا ٹریلر جاری کردیا گیا،ایڈونچر سے بھرپور فلم25 نومبر کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،ورلڈ ڈزنی کی اینیمیٹڈ کارٹون فلم داگڈ ڈائنا سار میں انسان اور ڈائنا سار کی دوستی کے ایڈونچر کو خوبصو ر ت انداز میں دکھایا گیا ہے،فلم کی کہانی ایک ڈائنا سار کے گرد گھومتی جسکی دوستی ایک انسان سے ہوجاتی ہے،دونوں جنگل کی خوفناک دنیا میں ایڈونچرکرتے نظرآئیں گے،فلم میں ریمنڈ،جیفری رائٹ،اسٹیو زان،ایلن پیکوین،جیک برائٹ نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے،فلم’’ دا گڈ ڈائنا سار‘‘25 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم’ ’مشن امپاسبل روگ نیشن‘‘ کے پریمیئرمیںٹام کروز کی شرکت
ریڈ کارپٹ پر مداح اور اسٹارز آپس میں گھل مل گئے‘فلم30جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی
ویانا۔24جولائی(یو این این)آسٹریا کے شہر ویانا میں ہالی وڈ فلم’ ’مشن امپاسبل روگ نیشن‘‘ کا شاندار پریمیئر ہوا اور اداکار ٹام کروز نے تقریب میں چار چاند لگائے۔ ایکشن، تھرل اور سسپینس سے بھرپور مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم ’مشن امپاسبل روگ نیشن‘ کا ویانا میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔ سخت گرمی کے باوجود اداکار ٹام کروز کے سیکڑوں دیوانے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کئی گھنٹوں سے انتظار میں تھے۔ ریڈ کارپٹ پر مداح اور اسٹارز آپس میں گھل مل گئے۔ اس موقع پر ٹام کروز نے مداحوں کو آٹو گراف بھی دیے، ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ 30جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
جیمز بانڈ سیریز کی 24ویں فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کا ایکشن سے بھرا ٹریلرجاری
کرائم اور جاسوسی پر بننے والی بونڈ سیریز کی 24 ویں فلم 6 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی
نیویارک ۔24جولائی(یو این این)جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم اسپکٹر کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ایک بار پھر ڈینئیل کریگ نبھا رہے ہیں۔کرنا ہے ایک بار پھر دشمنوں کا پیچھا، لگانا ہے ساری طاقت انہیں جکڑنے میں، جیمز بانڈ کو ملا ہے اب کی بار اسپیکٹر نامی آرگنائزیشن کا پردہ فاش کرنے کا ٹاسک، زیرو زیرو سیون ایجنٹ کا کردار چوتھی بار نبھارہے ہیں ڈینئیل کریگ، دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکا بیلوسی، اینڈریو اسکاٹ، نومی ہیرس اور بین وہشاو شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جاسوسی پر بننے والی بونڈ سیریز کی 24 ویں فلم 6 نومبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
امریکی سینما گھر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ‘متعدد زخمی
مسلح شخص نے تقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کی اوربعد میں خود ہی گولی مارکر خود کشی کر لی
لوزیانا۔24جولائی(یو این این)امریکی ریاست لو زیانا کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لوئی زیانہ کے شہر لافایٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک مسلح شخص کی جانب سے حملے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق شام سات بجکر 20 منٹ پرموصول ہوئی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں ایمبولینس سروس کے ایک عہدے دار کلے ہینری نے وہاں موجود صحافیوں کو بتایا کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو گن مین سمیت دو افراد ہلاک ہو چکے تھے۔اطلاعات ہیں کہ حملہ آور نے خود ہی اپنے آپ کو بھی گولی ماری۔کلے ہینری کیمطابق مقامی ہسپتال میں زیرِ نگہداشت زخمیوں میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔لافایٹ شہر کی آبادی ایک لاکھ 20 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے سینماکے بڑے ہال میں داخل ہو کر تقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کی۔ اس وقت وہاں فلم ٹرین ریک چک رہی تھی۔مقامی اخبار دی ایڈورٹائزر سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹی ڈومنگو نے بتایا کہ جب زور سے آوازیں سنائیں دیں تو ہم نے سمجھا کہ یہ پٹاخوں کی آوازیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گن میں بظاہر ایک ’عمر رسیدہ سیاہ فام‘ تھے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں ایک افریقن امریکن تاریخی گرجا گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو افراد کو ہلاکہو گئے تھے۔
ناکامیاں کامیابیوں سے زیادہ سکھاتی ہیں‘اداکار انوپم کھیر
کامیابی صرف ایک فرد کی ہوتی ہے جب کہ ناکامی کئی افراد پر اثرانداز ہوتی ہے
ممبئی۔24جولائی(یو این این) بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ ناکامیاں کامیابیوں سے زیادہ سکھاتی ہیں اس لیے میں اپنی ناکامیوں کا زیادہ جشن مناتا ہوں یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے ’’ پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انوپم کھیر کا کہناتھا کہ کامیابی صرف ایک فرد کی ہوتی ہے جب کہ ناکامی کئی افراد پر اثرانداز ہوتی ہے اور ناکامی کے صورت میں انسان میں مذید جدوجہد کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے تا کہ وہ اپنی اس ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کرسکے اسی لیے میں ا پنی ناکامی پر پریشانی کے بجائے خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔
ہالی ووڈکامیڈی ڈرامہ فلم ’’ویکیشن‘‘کا نیا ٹریلر جاری
فلم وارنر برو س کے تحت 31جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی
نیویارک (این این اائی)ہالی وڈ کے سپر اسٹارکرس ہیمسورتھ کی کامیڈی ڈرامہ فلم ‘‘ویکیشن’’کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہالی وڈ کے سپر اسٹارکرس ہیمسورتھ کی نئی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم ‘‘ویکیشن’’کا نیا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجان فرنسیزڈیلے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی فیملی کو روڈ ٹرپ پر لے کر جاتا ہے اور دوسرے شہر میں پہنچ کراحمقانہ حرکات کرتے کرتے زندگی کے ایک منفرد تجربے سے گزرتا ہے۔پروڈیوسر ڈیوڈ ڈوبکن اورکرس بینڈر کی اس فلم میں اداکارکرس ہیمسورتھ کے علاوہ لیسلی من ،ایڈ ہیلمز، چارلی ڈے ،بیورلی انجلواور مائیکل پینا سمیت دیگرکئی فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے کا مکس تڑکا لیے یہ سنسنی خیز فلم وارنر برو س کے تحت 31جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
کترینہ کیف کا فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار
فلم ’’بینگ بینگ‘‘2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں ہریتھک اور کترینہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے
ممبئی۔24جولائی(یو این این) بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار ہریتھک روشن اور باربی ڈول کترینہ کیف کی بلاک بسٹر فلم’’بینگ بینگ‘‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری کی جارہی ہے تاہم اداکارہ کترینہ کیف نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈائریکٹر سدھارت آنند نے فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کے سیکوئل میں اداکار ہریتھک روشن اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اداکارہ کترینہ کیف کے قریبی دوست رنبیر کپور نے انہیں فلم کے سیکوئل کا حصہ بننے سے منع کردیا جس کے بعد انہوں نے فلم کے سیکوئل کا حصہ نہ بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’بینگ بینگ‘‘2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکار ہریتھک روشن اور کترینہ کیف نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔
ویرات کوہلی کے ساتھ گھومنا پھرنا اور منسوب کیا جانامیرے لیے قابل فخر ہے‘انوشکا شرما
ممبئی۔24جولائی(یو این این) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کہتی ہیں کہ ویرات کوہلی کے ساتھ گھومنا پھرنا اور منسوب کیا جانا ان کیلئے قابل فخر ہے۔بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں فلمی مصروفیات کے باعث وہ بہت تھک گئیں تھیں، اس کے علاوہ ویرات کوہلی بھی کرکٹ میں بے انتہا مصروف رہے تھے جس کی وجہ سے ہمیں آرام کی بہت ضرورت تھی۔ ویرات کے ساتھ گزاری گئی چھٹیاں بہت خوش گوارتھیں، اس سے ہماری ساری تھکان دور ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی وہ شخس ہیں جن کے ساتھ سیروسیاحت کرنا اورمنسوب کیا جانا قابل فخر ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ خوبصورتی بناؤ سنگھار کی محتاج نہیں ہوتی، انسان کی مثبت سوچ اسے خوبصورت بناتی ہے۔ ویرات اور وہ عام طورپررنگین ملبوسات پہننے سے گریزکرکے سفید،
سیاہ اورسرمئی مائل رنگ پسند کرتے ہیں، اس لئے اکثر اوقات ہم ایک ہی جیسے رنگوں کے ملبوسات میں دیکھے جاتے ہیں۔