ممبئی ۔بھارتی کامیڈین کپل شرما تھیٹر سے ٹی وی اور اب فلمی دنیا میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ان کی پہلی ہی فلم میں وہ تین بیویوں میں الجھے نظر آئیں گے۔اپنی فلم کے بارے میں کپل نے بتایا ’عباس مستان کی ہدایت میں بننے والی میری پہلی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ ایک کامیڈی ہے۔ اس فلم میں میری تین بیویاں ہیں۔ یہ ایک صاف ستھری خاندانی فلم ہے۔‘کپل اپنی زندگی کے سفر کے بارے میں کہتے ہیں ’میں نے 1996 سے لے کر آج تک کئی چیزیں کی ہیں جس کی بدولت میں آج یہاں تک پہنچا ہوں۔ امرتسر کے تھیٹر یا لافٹر چیلنج میں آنا ہر قدم اہم ہے۔‘ان کے بقول بزنس کلاس میں سفر کرنے والا ایک آدمی کامیڈی نہیں کر سکتا۔ ’کامیڈی تو درد سے پیدا ہوتی ہے۔ جب تک وہ بس میں دھکے نہیں کھائے گا تب تک کامیڈی کہاں سے لائے گا۔‘اپنے شو’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میں کپل جو ستاروں کے ساتھ انٹرویو کرتے ہیں کیا وہ پہلے سے طے ہوتے ہیں؟کپل نے بتایا ’ہاں، ستاروں کے آنے سے پہلے میری ٹیم میرے ساتھ بیٹھ کر کچھ باتیں طے کر لیتی ہے جن پر بات ہونی ہے۔ لیکن سکرپٹ جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ ہم ایک دوسرے کی لائن کا دھیان رکھتے ہیں اور کہیں اگر مجھے لگتا ہے کہ کوئی لائن ہلکی ہے یا بورنگ ہے تو ہم اسے ہٹا دیتے ہیں یا بدل دیتے ہیں۔ کئی بار لوگوں کو یہ میری طرف سے دخل اندازی لگتی ہے لیکن یہ صرف شو کی کوالٹی کے لیے ہے۔‘پر کیا کپل کو سیلیبرٹیز کا مذاق اڑاتے وقت ڈر نہیں لگتا؟کپل کا کہنا ہے ’نہیں ڈر صحیح لفظ نہیں ہے۔ آپ کہیں کہ مجھے جھجھک نہیں ہوتی۔ جب میں ممبئی آیا تھا تو مجھے جھجھک تھی کہ پتہ نہیں کیسا شہر ہے۔
فلموں میں دیکھا تھا کہ یہاں لوگوں کے بیگ چھین لیتے ہیں۔ یہاں بھائی لوگ رہتے ہیں لیکن جب یہاں آ گئے تو وہ جھجھک جاتی رہی۔ شاہ رخ خان اپنا کام کرتے ہیں میں اپنا۔خواتین کمیشن نے کپل کو ولگر (بیہودہ) کہا تھا اس پر کپل کا کہنا ہے ’خواتین کمیشن کو جس مذاق پر اعتر
اض تھا وہ ایک حاملہ عورت کے سڑک پر بچہ جنم دینے پر تھا۔ پر مجھ سے صفائی مانگنے والے کیا اس بات کو نہیں جانتے کہ سچ میں بھارت میں سڑک پر ڈیلیوریاں ہوتی ہیں؟‘انھوں نے مزید کہا ’رہی بات لڑکیوں پر مذاق کی تو اکثر میں نے یہ شکایت سنی ہے کہ میں اپنی بیوی کا کردار ادا کرنے والی لڑکی پر بہت طنز کرنے لگتا ہوں۔
لوگوں کو ایسا ہی مذاق پسند ہے۔ کسی دن میری بیوی اقساط میں نہیں آتی تو لوگ ہی پوچھتے ہیں، ارے، آج آپ کی وہ بڑے ہونٹ والی نہیں آئی؟ دراصل لوگ سننا بھی وہی چاہتے ہیں۔‘کپل کے شو پر اداکار آئے، گلوکار آئے، کھلاڑی آتے ہیں لیکن لیڈر نہیں آتے۔ کیوں؟اس کے جواب میں کپل نے کہا ’ہم نے عام انتخابات سے پہلے نریندر مودی کو بلانے کہ بہت کوشش کی تھی لیکن بات بنی نہیں۔ اب وہ آ نہیں سکتے کیونکہ وزیر اعظم بننے کے بعد کچھ پروٹوکول ہوتے ہیں۔ لیکن مستقبل کے لیے ہمارا فورم سیاستدانوں کے لیے بھی کھلا ہے بشرطیکہ وہ اپنے سیاسی مفاد پیچھے چھوڑ کر ایک انسان کے طور پر ہم سے رابطہ کریں۔‘