یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات ہو رہے ہیں
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں تین مبینہ شدت پسند اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔
بھارتی فوج کے مطابق مسلح افراد نے فوجی کیمپ پر جمعے کی صبح حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد فوجی کیمپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد انھوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی ایک حملہ آور کو تلاش کر رہے ہیں جو کیمپ کے اندر موجود ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات ہو رہے ہیں۔