سرینگر:جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے اری سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک فوج کی تلاشی مہم کے دوران ہوئے تصادم میں ایک انتہاپسند ہلاک ہوگیا۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این ۔این ۔ جوشی نے بتایا کہ یہ تصادم اب بھی جاری ہے اور ایک انتہاپسند کی لاش اور ایک اے کے ۔47 رائفل برآمد کی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے گانجی مارگ برج بھاما ڈیری میں کنٹرول لائن کے نزدیک جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر صبح سات بجے مشترکہ مہم شروع کی تھی۔
سیکورٹی فورس کے جوان جب اس مقام کی طرف پیش قدمی کررہے تھے تبھی انتہاپسندوں نے خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے ان پر حملہ کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورس نے بھی جوابی کارروائی کی جس میں ایک انتہا پسند مارا گیا۔