نئی دہلی، 4 دسمبر: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے میڈیا میں آئی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس طرح کی کوئی تجویز نہیں ہے۔خبروں میں کہا گیا تھا کہ اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی رسوئی گیس کے سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔