واشنگٹن ، 4 دسمبر: امریکہ نے آج چین سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی چینی سمندر میں فضائی سیکورٹی زون (اے ڈی آئی زیڈ)کے سلسلے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ضروری قدم اٹھائے۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان جے ارنی نے کل کہا کہ مشرقی چینی سمندر میں حالات چھیڑ چھاڑ کی اس کی یک طرفہ کوشش اشتعال انگیز ہے ۔ انہوں نے چین سیاے ڈی آئی زیڈنافذ نہ کرنے کی اپیل کی ۔ مسٹر ارنی نے کہا کہ چین کے حالیہ اعلان سے علاقے میں جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے اسے کم کرنے کے لئے چین کو جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ اعتماد کی بحالی کی کوشش کرنی چاہئے اور ہنگامی بات چیت کے لئے طریقہ کار وضع کرنا چاہیے ۔ جاپان اور جنوبی کوریا کے علاوہ امریکہ بھی چین کے اے ڈی آئی زیڈکو تسلیم نہیں کرتا لیکن اس نے اپنی فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ چین کے اس ہدایت پر عمل کرے جس میں چین نے کہا ہے کہ علاقے سے اڑان بھرنے سے پہلے اس کی اطلاع اسے دینی ہوگی ۔ اس علاقے میں چین اور جاپان کے درمیان متنازعہ جزائر بھی شامل ہیں جس پر امریکہ ہمیشہ سے جاپان کا انتظامی حقوق کو تسلیم کرتا رہا ہے۔